رپورٹ میں بتایا ہے کہ نیتن یاھو نے ایک نیوز کانفرنس کے درران کہا کہ عالمی ماحولیاتی کانفرنس میں عرب ممالک کے قائدین خود چل کر میرے پاس آئے اور پوری عالمی رہنماؤں کی موجودگی میں مجھ سے ہاتھ ملایا۔ ان میں ایسے عرب قائدین بھی تھے جن کے ساتھ اسرائیل کے براہ راست کسی قسم کے روابط نہیں ہیں اور نہ ان کے ملکوں اور اسرائیل کے درمیان کوئی معاہدہ ہے۔
فلسطینی اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس کے ساتھ ملاقات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے نیتن یاھو کا کہنا تھا کہ ابو مازن سے مصافحہ کانفرنس کے پروٹوکول کا حصہ تھا۔ اسے دوطرفہ تعلقات میں تبدیلی پرمحمول نہیں کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ وہ فلسطینی اتھارٹی کو ناکام نہیں ہونے دینا چاہتے ہیں تاہم اسرائیل کی قومی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی جائے گی۔