(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) برازیل کی حکومت کی جانب سے اسرائیل کے ایک متنازع اور فلسطینیوں کے خلاف نسل پرستی کے حامی ایک شدت پسند رہنما کے بہ طور سفارت کار کاغذات مسترد کئے جانے کے بعد وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے اپنے چہتے کو امریکا میں قونصل جنرل مقرر کردیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق نیتن یاھو کے من پسند رہنما ڈانی ڈایان کو برازیل کے بجائے اب نیویارک میں قائم اسرائیلی قونصل خانے کا قونصل جنرل مقرر کیا گیا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نیتن یاھو کی کوشش تھی کہ ڈانی ڈایان کو برازیل میں اسرائیل کا قونصل جنرل مقرر کیا جائے مگر برازیلی حکومت نے ڈایان کے متنازع ماضی کو سامنے رکھتے ہوئے اس کے کاغذات مسترد کردیے تھے جس کے بعد وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ ڈایان کو امریکا میں امریکا کا قونصل جنرل مقرر کردیا جائے۔
ادھر ڈانی ڈایان کا کہنا ہے کہ برازیل کی جانب سے میری سفارتی اسناد مسترد کیے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ میں مطمئن ہوں کیونکہ اب میں امریکا میں زیادہ بہتر انداز میں سفارتی خدمات انجام دے پاؤں گا۔
