(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی وزیراعظم دورہ بحرین کے موقع پر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے مختلف معاہدوں پر دستخط کریں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم یاھو اسرائیلی وزیرخارجہ اور دیگر اعلیٰ سیاسی اور عسکری شخصیات کے ہمرہ آئندہ ہفتے متحدہ عرب امارات اور بحرین کا پہلا سرکاری دورہ کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بحرین کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے معاہدوں پر دستخط کریں گے ۔
واضح رہے کہ صہیونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے متوقع دورہ بحرین کے خلاف گزشتہ روزبحرینی عوام نے اسرائیلی وزیر اعظم کے خلاف احتجاجی مظاہرے کیے جس میں اس دورے کی پرزور مذمت کی گئی جبکہ مظاہرین نےفلسطین کی حمایت میں نعرے لگائے، بیشتر لوگوں نے ہاتھوں میں بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن میں فلسطین کی حمایت میں نعرے درج تھے۔