• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نیتن یاھو۔ لائبرمین اتحاد پراسرائیلی اپوزیشن لیڈر برس پڑے

جمعرات 19-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1421
0
SHARES
1
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں حکمراں جماعت لیکوڈ اور آوی گیڈور لائبرمین کی’’اسرائیل بیتنا‘‘ کے درمیان اتحاد پر اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت ’’زائنسٹ الائنس‘‘ کے سربراہ ازحاق ہرٹزوگ نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی حکومت جنونیوں کے ہاتھ میں آگئی ہے اور ان کی جماعت حکومتی جنون کے خلاف جنگ جاری رکھے گی۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق ازحاق ہرٹزوگ نے ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیتن یاھو اور لائبرمین کے درمیان مصالحت اور اتحاد جنونیوں کا اکٹھ ہے اور وہ جنونی سیاست دانوں کی حکومت گرانے کے لیے جنگ جاری رکھیں گے۔ اپویشن لیڈر نے لیبر پارٹی کی رہنما چیلی یحمیوفیٹچ کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نیتن یاھو اور لائبرمین کے اتحاد کی ذمہ داری ان پرعائد ہوتی ہے کیونکہ انہوں ہی نے حکومت کے ساتھ اتحاد کی کوششوں کو سبوتاژ کیا تھا۔ اپوزیشن لیڈر کا کہنا ہے کہ اگر لیبر پارٹی حکومت سازی کے معاملے میں رکاوٹیں کھڑی نہ کرتی تو نیتن یاھو اور آوی گیڈور لائبرمین کو اتحاد کا موقع نہ ملتا اور لائبرمین وزارت دفاع کا قلم دان حاصل نہ کر پاتا۔

خیال رہے کی اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے یہ نیوز کانفرنس ایک ایسے وقت میں کی جب گذشتہ روز شدت پسند سیاست دان آوری گیڈور لائبرمین نے وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کی حکومت میں شمولیت اعلان کیا تھا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق وزیراعظم نے لائبرمین کو موشے یعلون کی جگہ ملک کا وزیر دفاع مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.