• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 3 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

نابلس میں ایک ماہ قبل یہودیوں کے اغواء کی کوشش کی گئی تھی:عبرانی اخبار

ہفتہ 21-11-2015
in عالمی خبریں
0
2 JewsKill
0
SHARES
0
VIEWS

اسرائیل کے عبرانی اخبارات نے دعویٰ کیا ہے کہ پچھلے ماہ فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں دو یہودی میاں بیوی کے قتل کی واردات دراصل فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے یہودیوں کے اغواء کی کوشش کا ڈراپ سین تھی۔ فلسطینی چونکہ یہودیوں کو اغواء کرنے میں ناکام رہے جس پرانہوں نے دونوں کو گولیاں مار کرقتل کردیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق ملٹری پراسیکیوٹر جنرل نے نابلس میں دو یہودی میاں بیوی کے قتل کی فرد جرم پانچ فلسطینیوں پر عائد کرائی ہے۔ ان فلسطینیوں کی شناخت یحیی حج حمد، کرم رزق، زیاد عامر اور سمیر کوسا کے ناموں سے کی گئی ہے۔ یہ پانچوں اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے ایک خفیہ سیل کا حصہ تھے۔ انہوں نے نابلس میں کار میں سوار ایک یہودی خاندان کو فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار اور اس کی بیوی ہلاک ہوگئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے تیار کردہ فرد جرم میں کہا گیا تھا کہ "ھنکن” نامی یہودی فیملی پر یکم اکتوبر کو قاتلانہ حملے میں ملوث فلسطینیوں کا تعلق حماس کے ایک خفیہ گروپ سے تھا۔ اس گروپ کا سربراہ یحییٰ حمد تھا جس نے اپنی کار سے اتر کریہودی آباد کار کی کارپر گولیاں چلائیں۔

پراسیکیوٹر کا کہنا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے کار میں موجود یہودی فوجی اور اس کی بیوی کو یرغمال بنانے کے لے ہاتھا پائی کی مگر جب انہیں اندازہ ہوا کہ وہ اس میں کامیاب نہیں ہوسکتے تو انہوں نے گولیاں مار کردونوں کو قتل کردیا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.