(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حالیہ دنوں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا گیا ہے کہ سعودی عرب کے ایک پرواسرائیلی سوشل میڈیا بلاگر کو فلسطینی نوجوانوں کی طرف سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا جب وہ مقبوضہ بیت المقد س کے دورے پر تھے۔ یہ نفرت آل سعود حکمرانوں کی امریکی کاسہ لیسی اور فلسطینیوں سے خیانت کے باعث زور پکڑ رہی ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں سعودی عرب کے پرواسرائیلی سوشل میڈیا بلاگر کی عوام کے ہاتھوں بے انتہا بے عزتی ہوئی ہے جو سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کلپ کی صورت میں وائرل ہے جس میں صاف دیکھا جا سکتا ہے کہ فلسطینی نوجوان سعودی عرب سے اپنی شدید نفرت کا اظہار کر رہے ہیں۔
گذشتہ ھفتہ کے روز مورخہ 20 جولائی کو سعودی عرب کے ایک پرواسرائیلی سوشل میڈیا بلاگرنے بیت المقدس کا دورہ کیا۔ جونہی مذکورہ صاحب بیت المقدس کی حدود میں داخل ہوئے وہاں کھیلنے والے فلسطینی بچوں نے اسے آڑے ہاتھوں لیا۔ راستے بھر فلسطینی بچے "الخائن الخائن” کی صدائیں لگاتے اس پرواسرائیلی سوشل میڈیا بلاگر کے چہرے پر تھوکتے رہے اور لباس کھینچ کھینچ کر ٹکریں مارتے رہے۔ بعدازاں وہاں موجود لوگوں نے اس پگلائے بلاگر کی ویڈیوز کو سوشل میڈیا پر وائرل کردیا۔
ویڈیو دیکھنے کے لیے ہمارے فیس بک پیج کا وزٹ کریں
https://www.facebook.com/1100611603435904/posts/1387202531443475/