• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ کے قریب اسرائیلی فوج نے دیوار لگا دی

پیر 19-10-2015
in عالمی خبریں
0
AlAqsa Wall
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطینی شہریوں کی تحریک انتفاضہ روکنے میں ناکام قابض صہیونی فوج نے ایک نیا ہتھکنڈہ اختیار کرتے ہوئے مسجد اقصیٰ کے قریب جبل المکبر کے مقام پر ایک عارضی دیوار قائم کردی ہے تاکہ فلسطینی شہریوں کو بیت المقدس کے شہروں میں آزادانہ آمد ورفت سے روکا جا سکے۔

رپورٹ کے مطابق ایک مقامی شہری ھانی سرور نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے جبل مکبر کے مقام پر ایک موبائل دیوار کے سات میٹر اونچے بلاک کھڑے کردیے ہیں۔ صہیونی فوج کا کہنا ہے کہ وہ اس مقام پر یہودی کالونیوں کے دفاع کے لیے 300 میٹر طویل دیوار تعمیر کرائیں گے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر کا مقصد "ارمون ھنٹزیو” نامی کالونی تک فلسطینی مزاحمت کاروں کی رسائی روکنا ہے۔

مقامی فلسطینی شہریوں نے اسرائیلی فوج کی طرف سے بیت المقدس کے وسط میں مسجد اقصیٰ سے متصل علاقے میں دیوار کی تعمیر کو ایک منظم سازش کاحصہ قرار دیا ہے۔ مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کی طرف سے دیوار کی تعمیر مغربی کنارے میں تعمیر کی گئی دیوار فاصل ہی کا ایک حصہ جس کا مقصد فلسطینیوں پر عرصہ حیات تنگ کرنا اور یہودیوں کو ہرممکن تحفظ مہیا کرنا ہے۔

ھانی سرور کاکہنا ہے کہ دیوار کی تعمیر اس کے گھر کے قریب شروع کی گئی ہے۔ اگر دیوار مکمل ہوجاتی ہے تو اس کا گھر سے باہر نکلنا بھی ناممکن ہوجائے گا۔

مقامی شہری نے بتایا کہ اسرائیلی حکام کی جانب سے بیت المقدس میں پانچ سے سات میٹر اونچے سیمٹی بلاک لائے گئے ہیں جنہیں دیوار کی شکل میں وہاں کرین کی مدد سے کھڑا کیا جا رہا ہے۔ یہ دیوار جبل المکبر کی مغربی سمت میں ہیں جو 300 میٹر کے علاقے پر دیوار کی شکل میں کھڑے کیے جائیں گے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.