• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسجد اقصیٰ کے فلسطینی نمازیوں کوبھاری قیمت چکانا پڑسکتی ہے:اسرائیلی میئر

جمعرات 01-10-2015
in عالمی خبریں
0
Israeli Miar
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی ضلعی حکومت کے سربراہ "نیربرکات” نے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو سنگین نتائج کی دھمکی دیتےہوئے کہا ہے کہ فلسطینی نمازیوں کو مسجد اقصیٰ میں آمد کی بھاری قیمت چکانا پڑسکتی ہے۔ انہوں نے یہودی شرپسندوں کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے اور تلمودی تعلیمات کے مطابق مذہبی رسومات ادا کرنے کا سلسلہ جاری رکھنے کا بھی مطالبہ کیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق بیت المقدس کے اسرائیلی میئر نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بعض فلسطینی حلقے اور فلسطینی مذہبی جماعتیں بیت المقدس میں موجودہ کشیدگی اور بدنظمی کی ذمہ دار ہیں۔ یہودیوں کے مذہبی تہواروں کے موقع پر فلسطینی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت مسجد اقصیٰ کا رخ کرتے ہیں تاکہ یہودیوں کے ساتھ ان کا تصادم ہو اور حالات خراب ہونے کے بعد اسرائیل کو اس کا قصور وار ٹھہرایا جائے۔

نیر برکات نے فلسطینی شہریوں کے خلاف اسرائیلی فوج اور پولیس کے وحشیانہ کریک ڈائون کی حمایت کی اور کہا کہ پولیس اور فوج جو کچھ کررہی ہے وہ امن وامان کے قیام کے لیے ضروری ہے۔ کیونکہ فلسطینی قانون ہاتھ میں لے کر یہودیوں کی زندگیوں کے لیے خطرہ بن رہے ہیں۔ انہوں نے یہودی آباد کاروں کو فلسطینیوں کے حملوں کے رد عمل میں صبر سے کام لینے کا بھی مشورہ دیا۔

اسرائیلی میئر کا کہنا تھا کہ فلسطینی آئے روز مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کی آڑ میں شورش پھیلانے کی کوشش کرتے ہیں۔ اسرائیلی پولیس، فوج اور عام یہودی آباد کاروں پر حملے کرتے ہیں۔ ان کے خلاف فوج اور پولیس کا کریک ڈائون ضروری ہے۔ فلسطینیوں کوان کے کیے کی سزا مل رہی ہے۔ پولیس اور فوج کو فلسطینی دہشت گردی کے خلاف کسی قسم کی نرمی کا مظاہرہ نہیں کرنا چاہیے۔

صہیونی میئر کاکہنا تھا کہ مسجد اقصیٰ پر یہودیوں کی یلغار ان کا حق ہے اور پولیس یہودیوں کے حق کو محفوظ بنانے کے لیے فلسطینیوں کے خلاف کریک ڈائون کررہی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.