• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

مسئلہ فلسطین کی حمایت پر تاکید

اتوار 06-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0561
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق فلسطین اور قدس کے امور میں اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل کے نائب سمیر بکر نے کہا ہے کہ اسلامی تعاون تنظیم مسئلہ فلسطین کی حمایت کے لئے اپنی سفارتی سرگرمیاں جاری رکھے گی۔

سمیر بکر نے اتوار اور پیر کے دن انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں مسئلہ فلسطین سے متعلق اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس کے انعقاد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اس اجلاس میں مسئلہ فلسطین کے حل کے لئے کی جانے والی کوششوں میں ہم آہنگی پیدا کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا جائے گا۔

سمیر بکر کا مزید کہنا تھا کہ جکارتہ اجلاس اس واضح پیغام کا حامل ہے کہ فلسطین اور قدس شریف کی حمایت امت اسلامیہ کی اجتماعی اور دائمی ذمے داری ہے اور امت اسلامیہ اپنی یہ ذمے داری ادا کرتی رہے گی۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں اسلامی تعاون تنظیم کا دو روزہ سربراہی اجلاس اتوار اور پیر کے دن منعقد ہو رہا ہے۔ جس میں اسلامی تعاون تنظیم کے چھپن رکن ممالک شریک ہیں جبکہ تھائی لینڈ، ایران، بوسنیا ہرزگووینا، روس اور جمہوریہ وسطی افریقہ مبصر کے طور پر شرکت کر رہے ہیں۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.