(روزنامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )لبنانی وزیر محنت کی جانب سے لبنان میں مقیم فلسطین پناہ گزینوں کے لیے متنازعہ لیبر قانون کے نفاذ کے خلاف یورپی ملک ڈنمارک میں مظاہرہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈنمارک میں مقیم فلسطینیوں کی نمائندہ تنظیم فلسطین فورم نے لبنانی وزیر محنت کے متنازعہ فیصلے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ منعقد کیا جس میں درجنوظ فلسطینیوں نے شرکت کی اور اس فیصلے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
مظاہرے میں شریک شرکا نے ہاتھوں میں احتجاجی بینرز اٹھائے ہوئے تھے جن پر لبنانی حکومت سے مطالبہ کیا گیا تھا کہ وہ اپنا متنازعہ لیبر قانون فوری طور پر واپس لے۔
یاد رہے کہ دو ہفتے قبل لبنانی وزارت محنت کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ ملک کے مختلف اداروں میں غیر قانونی طور پر کام کرنے والے غیر ملکی ملازمین کو نکال باہر کیا جائے گا۔ وزیر محنت کے اس بیان کےپر فلسطینی پناہ گزینوں کا شدید ردعمل سامنے آیا تھا اور لبنان میں موجود فلسطینی تاجر کمیونٹی نے مختلف کیمپوں میں شٹرڈائون ہڑتال کی کال اور احتجاجی مظاہروں کا اعلان کیا تھا۔ مظاہرین نے ٹائر جلا کر سڑکیں بلاک کر دیں اور لبنانی حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے اقدامات اور اعلان کی شدید مذمت کی تھی۔ لبنان اور فلسطین کے علاوہ دیگر ممالک بلخصوص یورپی ممالک میں بھی اس قانون کے خلاف بڑے پیمانے پر مظاہرے منعقد ہوئے تھے۔