اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات پیش کرنے والے ٹیلی ویژن 10 اور 2 کے تحت کیے گئے سروے میں بتایا گیا ہے کہ لیکوڈ پارٹی آئندہ کے انتخابات میں بھی پہلی بڑی سیاسی قوت کے طور پر اپنی برتری برقرار رکھے گی۔ اس کے مقابلے میں ’’یش عتید‘‘ کو پسپائی کا سامنا کرنا پڑے گا اور ‘‘جیوش ہوم‘‘ بھی پہلے کی نسبت زیادہ طاقتو ہوجائے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ پارلیمانی انتخابات میں نیتن یاھو کی جماعت لیکوڈ نے پارلیمان کی 31 نشستوں پر کامیابی حاصل کی تھی۔ اس کے بعد ’’یسرائیل بیتینو‘‘ دوسرے نمبر رہی۔ مینا تسیماح اور کمیل فوکس کی نگرانی میں کیے گئے سروے جائزے میں بتایا گیا ہے کہ آئندہ پارلیمانی انتخابات میں لیکوڈ کم سے کم 22 سیٹوں کامیابی حاصل کرے گی اور امکان ہے کہ ”جیوش ہوم” 17 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب ہوجائے۔
اس وقت ’’یش عتید‘‘ کی پارلیمنٹ میں 19 نشستیں ہیں۔ سروے جائزوں کے مطابق اس پارٹی کو شکست کا سامنا کرنا پڑے گا اوراس کی زیادہ سے زیادہ 9 سیٹوں پر کامیابی کا امکان دیکھا جا رہا ہے۔
ٹی وی 2 کے مطابق مقبوضہ فلسطین میں عرب کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے امیدواروں کی 11 سیٹوں پر کامیابی کا امکان ہے تاہم ٹی وی 10 نے عرب امیدواروں کی ممکنہ کامیاب نشستوں کی تعداد نو بتائی ہے۔
رپورٹ کے مطابق موشے کحلول کی جماعت کو ممکنہ طور پر 10 نشستیں ملیں گی۔ سروے جائزوں کے نتائج کے مطابق ”میرٹز”‘ کو سات، لیبر پارٹی کو 13، یہدت ھتورا کو 08، زیپی لیونی کی جماعت موومنٹ کو 4 اور کدیما کو مکمل طور پر شکست کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین