(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) برطانیہ کی جانب سے اسرائیل کواسلحہ کی فراہمی کے خلاف اور فلسطینیوں کے حق میں احتجاج کرنے والے مظاہرین کی پولیس سے جھڑپ متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز برطانیہ کے شہرلندن میں انسانی حقوق کی تنظیمو ں کی جانب سے DSEI( ڈیفنس سیکیورٹی ایکیوپمنٹ انٹرنیشنل ) اسلحہ کی نمائش کی تقریب کے موقع پر اسرائیل کے خلاف اور فلسطین کے حق میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔
مظاہرین نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی ، اس موقع پر وار آن وانٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر اسد رحمان نے برطانوی حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کے لئے عملی اقدامات کا وقت آگیا ہے ہمیں مگرمچھ کے آنسو اور بے معنی الفاظ کی ہرگز ضرورت نہیں ہے برطانوی حکومت انسانی حقوق کی بدترین پامالی کرنے والی غیر قانونی قاتل ریاست اسرائیل کے استقبال کیلئے سرخ قالین کا بچھا رہی ہے جبکہ صیہونی ریاست مظلوم فلسطینیوں کا قتل عام کررہی ہے۔
پرامن مظاہرین کو آگے بڑھنے سے روکنے کیلئے پولیس نے لاٹھی چارج کیا جس کے بعد پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپ ہوئی پولیس نے متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیاہے
واضح رہے کہ DSEI ( ڈیفنس سیکیورٹی ایکیوپمنٹ انٹرنیشنل ) اسلحہ کی نمائش کا سب سے بڑا میلہ ہے جو ہر دو سال بعد لندن میں منعقد کیا جاتا ہے ، اسرائیلی بھی اس نمائش میں باقاعدگی سے حصہ لیتا ہے اور فلسطینیوں پر اپنے ہتھیاروں کو آزمانے کے بعداس نمائش میں شامل کرتا ہے