لبنان نے اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کے لئے امریکی سرپرستی میں ہونی والی متنازع کانفرنس "ڈیل آف دی سینچری "میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
لبنان کےوزیرخارجہ جبران باسیل نے بحرین کے شہرمناما میں اسرائیل اور فلسطین کے تنازع کے حل کے لئے متنازع کانفرنس "ڈیل آف دی سینچری "میں شرکت سے انکارکرتے ہوئے کہا ہے کہ لبنان اس کانفرنس میں اس لئے شرکت نہیں کریگا کیونکہ اس میں فلسطینیوں کی نمائندگی نہیں ہے جبکہ مسئلہ فلسطین کے حوالے سے ہمارا واضح اورموقف ہے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل چین اور روس نے بھی اس متنازع کانفرس میں شرکت کو مسترد کردیا ہے جبکہ ترک صدر رجب طیب اردگان نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے اس کانفرنس میں شرکت کی دعوت یہ کہہ کر ٹھکرا دیا کہ اسرائیلی فورسز غزہ میں فلسطینیوں پرظلم کی حدیں پار کررہی ہیں، ترکی کسی بھی ایسی متنا زع کانفرنس کا حصہ نہیں بنے گا جو فلسطینیوں کے خلاف ہو ۔