(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطین پرقابض ریاست "اسرائیل” کے ذرائع ابلاغ نے انکشاف کیا ہے کہ راوں سال اسرائیلی وزیراعظم نے قطری وزیرخارجہ سے ملاقات کی خواہش کا اظہا رکیا تھا جس کو قطری وزیرخارجہ نے مستردکردیا تھا ۔
عبرانی ریڈیو کی رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں سال فروری میں پولینڈ کے دارالحکومت "وارسا” میں کانفرنس کے موقع پر اسرائیلی حکام کی طرف سے وارسا کانفرنس میں شریک قطری وفد کو پیغام بھیجا کہ وزیراعظم "نیتن یاھو” قطری وزیرخارجہ "الشیخ محمد آل ثانی” سے ملنا چاہتےہیں مگر قطری وزیرخارجہ نے صہیونی ریاست کے وزیراعظم سے ملنے سے صاف انکار کردیا۔
واضح رہے کہ پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں ہونے والی مشرق وسطیٰ کانفرنس میں عرب ممالک اور مغربی ملک سمیت اسرائیل نےبھی شرکت کی تھی۔ اس ملاقات میں ایران کے خلاف محاذ کا قیام سر فہرست ایجنڈا تھا۔