(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ)انڈونیشیا کی اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ قضیہ فلسطین کو فراموش کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں جس کے اثرات صرف فلسطین تک محدود نہیں رہیں گے۔
انڈونیشیا کی بین الاقوامی یونیورسٹی کے اسٹرٹیجک اسٹڈیز سینٹر کے چیئرمین محمد سیارونی روفی نے مقبوضہ مغربی میں جاری صیہونی آبادکاری اور آئے روز قبلہ اول میں صیہونی شرپسندوں کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیز کارروائیوں پر تشویش کا اظہا رکرتے ہوئے اپنی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قضیہ فلسطین کے حوالے سے مجرمانہ غفلت برتنے کے اقدامات کی روک تھام کرے اور دنیا کے ہر فورم پر فلسطینی قوم کے نصب العین کے لیے آواز بلند کرے۔
انھوں نے خبردار کیا ہے کہ مسلمان ، عرب ممالک اور عالمی برادری کی طرف سے قضیہ فلسطین کو فراموش کیا گیا تو اس کے خطرناک نتائج سامنے آسکتے ہیں جس کے اثرات صرف فلسطین تک محدود نہیں رہیں گے ۔