واشنگٹن – روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں وسط ایشیائی ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ ملاقات میں تاجکستان کے صدر امام علی رحمان، ترکمانستان، کرغزستان اور ازبکستان کے صدور نے بھی شرکت کی۔
صدر ٹرمپ نے میڈیا سے گفتگو میں اعلان کیا کہ قازقستان ابراہم معاہدے میں شامل ہو رہا ہے، جب کہ وسط ایشیا کے دیگر ممالک بھی جلد اس معاہدے کا حصہ بنیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے دوسرے دورِ صدارت میں قازقستان ابراہم معاہدے میں شامل ہونے والا پہلا ملک ہے، جو دنیا میں تعلقات استوار کرنے اور امن کے فروغ کی سمت میں ایک نمایاں قدم ہے۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ روس کی برآمدات میں نمایاں کمی آئی ہے جبکہ گزشتہ آٹھ ماہ کے دوران آٹھ جنگوں کو روکا گیا ہے۔ اس موقع پر صدر قازقستان نے بھی ٹرمپ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ عالمی امن کے لیے ان کی کوششیں قابلِ تحسین ہیں۔