• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 31 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

قابض اسرائیل کی درندگی کا نیا مظاہرہ، جنوبی لبنان میں دو سگے بھائی شہید۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کی جارحیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے

منگل 28-10-2025
in خاص خبریں, صیہونیزم, عالمی خبریں, غزہ
0
قابض اسرائیل کی درندگی کا نیا مظاہرہ، جنوبی لبنان میں دو سگے بھائی شہید۔
0
SHARES
17
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ)جنوبی لبنان کے ضلع صور کی بلدہ البیاض میں قابض اسرائیلی جنگی طیاروں نے گذشتہ شام ایک وحشیانہ فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی موقع پر ہی شہید ہوگئے۔ یہ حملہ گذشتہ برس طے پانے والے فائر بندی معاہدے کی ایک اور صریح خلاف ورزی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق یہ بمباری ایک لکڑی کے کارخانے کو نشانہ بنا کر کی گئی، جس سے دونوں بھائی موقع پر ہی جامِ شہادت نوش کر گئے۔ حملے کے نتیجے میں اطراف کے گھروں اور املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا۔

اسی دوران قابض اسرائیل کے جنگی طیارے قضاء الزہرانی کے دیہات پر انتہائی نچلی پرواز کرتے رہے جس سے عام شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ رپورٹوں کے مطابق جنوبی اور مشرقی لبنان میں قابض اسرائیل کی فضائی جارحیت کا سلسلہ مسلسل جاری ہے۔

نامہ نگاروں کے مطابق قابض اسرائیلی ڈرون نے اس سے قبل مَیس الجبل شہر کے مشرقی علاقے الکسائر میں ایک آواز خیز بم گرایا جس سے اگرچہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مگر شہریوں میں دہشت کی فضا پھیل گئی۔

گذشتہ چند ہفتوں کے دوران جنوبی لبنان پر قابض اسرائیل کی جارحیت میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔ اس صورتحال نے اس نازک فائر بندی کے مکمل خاتمے کے خدشات کو بڑھا دیا ہے جو سنہ2024ء کے آخر میں طے پائی تھی۔

اقوام متحدہ کی عبوری فورس (یونفیل) نے گذشتہ روز اعلان کیا تھا کہ اس نے ایک قابض اسرائیلی ڈرون کو جنوبی لبنان میں اپنی گشتی ٹیم کے اوپر پرواز کرتے ہوئے ناکارہ بنا دیا ہے، جو فورس کے قیام کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

یاد رہے کہ قابض اسرائیل نے اکتوبر سنہ2023ء سے ستمبر سنہ2024ء تک لبنان کے خلاف ہمہ گیر جنگ چھیڑی تھی جس میں چار ہزار سے زائد افراد شہید اور سترہ ہزار سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔ نومبر سنہ2024ء میں فائر بندی کا معاہدہ طے پایا، تاہم اس کے باوجود قابض اسرائیل نے اب تک چار ہزار پانچ سو سے زائد بار معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے جس میں سینکڑوں لبنانی شہری شہید یا زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی قابض اسرائیلی فوج نے لبنان کی پانچ پہاڑی چوٹیاں اور کئی دیگر علاقے بدستور اپنے قبضے میں رکھے ہوئے ہیں۔

Tags: #EndTheOccupationغزہفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.