(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) قابض اسرائیل کے ڈرون حملے میں جنوبی لبنان کے ضلع بنت جبیل کی بلدیہ یاطر کا ایک شہری شہید ہوگیا۔
قابض اسرائیل نے لبنان پر سفاکانہ جنگ آٹھ اکتوبر سنہ2023ء کو شروع کی تھی۔ اس ظالمانہ جنگ نے لبنان میں چار ہزار سے زائد شہداء اور تقریباً سترہ ہزار زخمیوں کے ساتھ بنیادی ڈھانچے کی وسیع تباہی اور جنوبی لبنان میں اندرونی بے دخلی کی لہر پیدا کی۔