(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسلامی تعاون تنظیم ‘او آئی سی’ کا فلسطین اور بیت المقدس پر پانچواں غیر معمولی سمٹ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں شروع ہوگیا ہے جس میں اسلامی دنیا کے لیڈران اور عہدیدار شرکت کررہے ہیں۔
"منصفانہ حل کے لئے متحد” کے عنوان سے ہونے والا یہ سمٹ فلسطین اور بیت المقدس کے حوالے سے پیدا ہونے والی پریشان کن صورتحال کے ردعمل کے طور پر منعقد کیا جارہا ہے۔ یہ پریشان کن صورتحال نہ صرف فلسطینی عوام بلکہ پوری مسلم امہ کو متاثر کرتی ہے۔اس دو روزہ سمٹ کے دوران فلسطین کے اہم معاملات پر بحث کے علاوہ سمٹ کے شرکاء اسرائیلی حکومت کے غیر قانونی تسلط اور مقبوضہ فلسطین میں تعصبانہ پالیسیوں کے سدباب کے طریقوں اور حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔
