• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 16 اکتوبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

فلسطینی مظاہرے محدود کرنے پر شبانہ محمود پر برطانیہ میں سخت تنقید

صہیونی حمایتی شبانہ محمود نے اعلان کیا کہ وہ پولیس کو مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اضافی اختیارات دینے جا رہی ہیں تاکہ بار بار ہونے والے احتجاجات کو محدود کیا جا سکے۔

منگل 07-10-2025
in خاص خبریں, عالمی خبریں, غزہ, فلسطین
0
فلسطینی مظاہرے محدود کرنے پر شبانہ محمود پر برطانیہ میں سخت تنقید
0
SHARES
3
VIEWS

(روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ) برطانوی وزیرِ داخلہ شبانہ محمود کو فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں سے متعلق بیان دینے پر شدید عوامی اور سیاسی تنقید کا سامنا ہے۔ صہیونی حمایتی شبانہ محمود نے اعلان کیا کہ وہ پولیس کو مظاہرین سے نمٹنے کے لیے اضافی اختیارات دینے جا رہی ہیں تاکہ بار بار ہونے والے احتجاجات کو محدود کیا جا سکے کیونکہ ان کے مطابق ان مظاہروں نے صہیونی برادری میں خوف کی فضا پیدا کر دی ہے۔

اس اعلان کے بعد برطانوی سیاستدانوں، انسانی حقوق کی تنظیموں اور عوامی شخصیات نے حکومت کے اس فیصلے کو آزادیِ اظہار پر حملہ قرار دیا۔

رکنِ پارلیمنٹ زارا سلطان نے کہا کہ شبانہ محمود دراصل فلسطین کے حق میں ہونے والے مظاہروں کو دبانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ شہری آزادیوں کی پامالی کر رہی ہیں اور ساتھ ہی قابض اسرائیل کو اسلحہ فراہم کرنے کی حمایت بھی کر رہی ہیں۔

گرین پارٹی کے رہنما زیک پولانسکی نے بیان دیا کہ شبانہ محمود کا یہ اقدام جمہوری آزادیوں کے خلاف ہے کیونکہ پرامن احتجاج برطانوی جمہوریت کی بنیاد ہے۔

برطانوی اداکار تز الیاس نے سوشل میڈیا پر 2014 کی ایک تصویر شیئر کی جس میں شبانہ محمود خود فلسطین کے حق میں مظاہرے میں شریک نظر آ رہی ہیں، اور لکھا: "جب وہ اقتدار میں نہیں تھیں، تب وہ خود احتجاج کر رہی تھیں۔

Tags: برطانیہصہیونی فوجصیہونی ریاستغزہفلسطینمظاہروں
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.