• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی تحریک انتفاضہ میں امکانی شدت سے اسرائیلی فوج بوکھلاہٹ کا شکار

جمعرات 28-04-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1159
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) ایک طرف اسرائیلی فوج پوری طاقت کے ساتھ فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ (انتفاضہ القدس) کو کچلنے کے لیے تمام تر وسائل کا استعمال کر رہی ہے اور دوسری جانب فوج کواپنی ناکامی بھی نوشتہ دیوار دکھائی دینے لگی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق فوجی حلقوں میں ان دنوں یہ بحث چلی رہی ہے کہ تحریک انتفاضہ القدس کسی بھی وقت غیرمعمولی حد تک شدت اختیار کر سکتی ہے۔ ایسے میں اسرائیلی فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے لیے اسے روکنا اور بھی مشکل ہوجائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج میں تحریک انتفاضہ کا خوف اور بوکھلاہٹ نمایاں دکھائی دیتا ہے۔

عبرانی اخبار نے اپنے ایک تجزیاتی فیچر میں لکھا ہے کہ حالیہ چند ہفتوں کے دوران فلسطینی شہریوں کی جانب سے مزاحمتی کارروائیوں کا انداز تبدیل کیا گیا ہے جس نے فوج کو ایک نئی پریشانی اور الجھن میں مبتلا کر دیا ہے۔

رپورٹ میں عسکری ماہرین کی آراء کی روشنی میں بتایا گیا ہے کہ اس بات کے قوی امکانات موجود ہیں کہ دریائے اردن کے مغربی کنارےاور مقبوضہ بیت المقدس میں پیش آئند ہفتوں کے دوران فلسطینیوں کی پرتشدد کارروائیوں کی لہر میں ناقابل یقین حد تک اضافہ ہو سکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مغربی کنارے میں تعینات اسرائیلی فوج کے چھ بریگیڈ کے کمانڈروں نے حال ہی میں ایک مشترکہ اجلاس کے دوران بھی فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ میں امکانی شدت پس بات چیت کی۔ فوجی افسران کا کہنا تھا کہ چاقو اور چھری کے ذریعے جاری فلسطینی تحریک انتفاضہ اب نئی اور زیادہ خوفناک شکل اختیار کر سکتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فلسطینی اب 13 سال پیچھے نہیں پلٹیں گے بلکہ وہ تحریک کو نئی شکل دیں گے۔ اس کی ایک مثال حال ہی میں بیت المقدس میں اسرائیل کی ایک بس میں ہونے والے دھماکے سے بھی لی جا سکتی ہے جس میں اکیس یہودیوں کو زخمی کر دیا گیا تھا۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestine
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.