• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 17 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے اعلیٰ اختیاراتی وفود کی ملاقات

بدھ 27-01-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0119
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی حکام کا ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد جلد ہی اسرائیلی فوج سے ملاقات کی تیاری کررہا ہے۔ ملاقات میں فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فورسز کے درمیان سیکیورٹی تعاون بڑھانے سمیت دیگر امورپرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق تحریک فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن محمد اشتیہ نے میڈیا کو بتایا کہ فلسطینی سیکیورٹی فورسز کا ایک سینیر وفد جلد ہی اسرائیلی فوجی عہدیداروں سے ملاقات کے گا۔ فلسطینی اتھارٹی کے وفد میں رام اللہ اتھارٹی کے انٹیلی جنس چیف میجر جنرل ماجد فرج، ڈیفنس فورس کے چیف جنرل زیاد ھب الریح اور فلسطینی اتھارٹی کے سول امور سے متعلق وزیر حسین الشیخٰ شامل ہوں گے۔

محمد اشتیہ نے بتایا کہ فلسطینی سیکیورٹی عہدیدار اسرائیلی فوج سے کیے گیے دو طرفہ امن معاہدوں کی پاسداری کا بھی مطالبہ کریں گے اور ان پرواضح کریں گے کہ اگراسرائیل نے معاہدوں پرعمل درآمد نہ کیا تو فلسطینی اتھارٹی بھی متبادل اقدامات پر مجبور ہوگی۔

فلسطینی اتھارٹی کے عہدیدار صہیونی فوجیوں سے ایک ایسے وقت میں ملاقات کی تیاری کررہے ہیں ابھی صدر عباس کے اس بیان کی بازگشت فلسطین کے دروبام میں سنائی دے رہی ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ جب تک پوری فلسطینی قوم ریفرنڈم کی شکل میں اسرائیل سے بات چیت کی حمایت نہیں کرے گی فلسطینی اسرائیل سے بات چیت نہیں کریں گے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineفلسطینی اتھارٹی اور اسرائیلی فوج کے اعلیٰ اختیاراتی وفود کی ملاقات
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.