• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
پیر 12 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

فلسطینیوں کے قتل کے یہودی فتوے’ بے رحم نسل پرستی’ کا مظہر ہیں:عکرمہ صبری

جمعہ 16-10-2015
in عالمی خبریں
0
Sabri AlAqsa
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے ممتاز عالم دین اور سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ ڈاکٹر عکرمہ صبری نے یہودی مذہبی پیشوائوں کی جانب سے فلسطینی مزاحمت کاروں کو واجب القتل قرار دینے کے فتوئوں کی مذمت کرتے ہوئےان فتاویٰ کو بدترین اور بے رحم صہیونی نسل پرستی کا مظہر قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق الشیخ عکرمہ صبری نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطین میں اس وقت نہتے شہریوں کے قتل عام اور ان کی املاک کی تباہی کی لگائی گئی آگ میں یہودی مذہبی پیشوا ملوث ہیں جو انتہا پسند یہودیوں کو فلسطینیوں کے قتل عام اور ان کی املاک تباہ کرنے پر اکسا رہےہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی اخبارات نے یہودی مذہبی پیشوائوں کا ایک نیا فتویٰ شائع کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کا قتل مذہبی ذمہ داری ہے۔ کسی بھی فلسطینی مزاحمت کار کو زندہ چھوڑنے کا کسی کو حق نہیں ہے۔ تمام فلسطینی مزاحمت کار واجب القتل ہیں۔

الشیخ عکرمہ صبری نے اسرائیلی فوج کی جانب سے بیت المقدس میں کرفیو نافذ کرنے کو نہتے فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی فوج کی جانب سے بیت المقدس کی تجارتی اور کاروباری سرگرمیوں پرپابندی عاید کرنا اور نظام زندگی مفلوج کرنا ہزاروں فلسطینیوں کو اجتماعی سزا دینے کے مترادف ہے۔

الشیخ صبری کا کہنا تھا کہ صہیونی فوج نےعملا بیت المقدس کو مغربی اور مشرقی حصے میں تقسیم کر کے رکھ دیا ہے۔ بیت المقدس میں داخل ہونے والے یہ محسوس کررہے ہیں کہ وہ کسی فوجی کیمپ میں داخل ہوگئے ہیں ۔ صہیونی ریاست اور فوج کی جانب سے بیت المقدس میں نظام زندگی مفلوج کرکے یہ ثابت کرنے کی کوشش کی گئی ہے کہ القدس صہیونی ریاست کا حصہ ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.