(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے بنیادی اور دیرینہ حقوق کی فراہمی جاری رکھی جائے گی اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ۔
تفصیلات کے مطابق عمان میں ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئےاقوام متحدہ کی طرف سے قائم کردہ ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی’اونروا’ کے ہائی کمشنرکریین پال نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کے تسلیم شدہ اسٹیٹس کے خاتمے کے لیے کی جانے والی ہرکوشش کو ناکام بنائیں گے۔
کرین پال نے مزید کہا کہ اونروا فلسطینی قوم کے حقوق کی حمایت اور ان کی خدمت کا کام ترک نہیں کرے گی، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فلسطینی پناہ گزینوں کو ان کے بنیادی اور دیرینہ حقوق کی فراہمی جاری رکھی جائے گی اس حوالے سے کسی قسم کی غفلت قابل قبول نہیں ہوگی۔
واضح رہے کہ انہوں یہ بیان ایک ایسے وقت میں دیا ہے کہ ‘اونروا’ کے زیراہتمام ہزاروں اسکولوں میں لاکھوں فلسطینی طلباء موسم گرما کی تعطیلات کے بعد آج اسکول جانا شروع ہوگئے ہیں۔ اقوام متحدہ کے ریلیف ادارے کے زیر اہتمام کم سے کم نصف ملین فلسطین پناہ گزین بچے اسکولوں میں جاتے ہیں۔اونروا کی طرف سے فلسطینی پناہ گزینوں کے بچوں کی تعلیم ، صحت اور سماجی ضروریات پوری کرنے کے لیے ان کی مدد جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔