(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) فلسطینی صدر نے برطانوی سیکریٹری خارجہ سے ملاقات میں کہا ہے کہ خطےمیں امن کا حصول فلسطینیوں کو نظر انداز کرکے حاصل نہیں کیا جاسکتا ہے۔
فلسطینی صدر محمود عباس سے ان کے دفتر میں برطانوی سیکریٹری خارجہ ڈومینک راب نے ملاقات کی، اس موقع پر فلسطینی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے صدی کی ڈیل کا اعلان ، صیہونی ریاست کی جانب سے فلسطینی علاقوں پر جبری عملداری کا اعلان اور امارات کی طرف سے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی کے معاہدے یہ تمام صورتحال انتہائی پیچیدہ ہے اور اس موقع پر برطانوی سیکریٹری خارجہ کے دورہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ہم اس دورے کو سراہتے ہیں ۔
انھوں نے کہا کہ اسرائیلی قابض حکام اب بھی ریاست فلسطین کے دارالحکومت مقبوضہ بیت المقدس کو بین الاقوامی قانونی جواز کے خلاف ورزی کرتے ہوئے کنٹرول کررہے ہیں ، فلسطینی عوام کو 1967 کی سرحدوں پر اپنی خودمختار ریاست کو حاصل کئے بغیر اور فلسطینیوں کو نظر انداز کرکے خطے میں امن ، سلامتی اور استحکام کا حصول نا ممکن ہے۔”