(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی پولیس نے دارالحکومت تل ابیب (تل الربیع) کے وسطی علاقے رامات ھشارون سے ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے جس پرشبہ ہے کہ وہ فدائی حملے کی منصوبہ بندی کررہا تھا۔
فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کا حوالہ ہوئے بتایا ہے کہ گرفتار کیے گئے فلسطینی کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ تاہم ابھی تک یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ آیا مشتبہ فلسطینی حملے کی نیت سے وہاں موجود تھا یا نہیں۔واقعے کے بعد اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری کے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کردیا تھا۔
