مرکزاطلاعات فلسطین نے عبرانی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ یہودی ربی کو مقبوضہ فلسطین کے صفد شہر سے اس کی رہائش گاہ پر چھاپے کے دوران حراست میں لیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہودی ربی”عزرا شائینبرگ” پر ایک مقامی مجسٹریٹ عدالت میں جنسی جرائم کے ارتکاب اور خواتین کو جنسی طوپر ہراساں کرنے اور فحش سرگرمیوں کی ایک درخواست دی گئی تھی۔ یہ درخواست ان یہودی خواتین کے وکلاء کی جانب سےدی گئی ہے جو یہودی ربی سے مذہبی نوعیت کے صلاح مشورے لیتی رہی ہیں۔
عدالتی ذرائع کے مطابق عزرا شائینبرگ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں اور آئندہ ہفتے اس پرفرد جرم عاید کیے جانے کا امکان ہے۔
خیال رہے کہ اخلاقی جرائم بالخصوص جنسی نوعیت کے جرائم کے حوالے سے اسرائیلی سوسائٹی اور صہیونی ریاست کے تمام طبقات بدنامی کی حد تک مشہور ہوچکے ہیں۔ اسرائیلی سیاست دان، تاجر اور زندگی کے مختلف شعبوں حتیٰ کہ مذہبی یہودی ربیوں پربھی خواتین کو جنسی تشدد کا نشانہ بنائے جانے کے کئی مقدمات اس وقت بھی عدالتوں میں زیرالتوا ہیں۔
بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین