فلسطینی وزیر صحت نے بتایا ہے کہ غزہ کی پٹی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کے واجبات ترکی کی جانب سے ادا کیے گئے ہیں۔ اس مد میں ترک حکومت کی طرف سے فلسطینی حکومت کو ڈیڑھ ملین ڈالر کی رقم کا عطیہ پیش کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق وزیرصحت ڈاکٹر جواد عواد نے رام اللہ میں ترک قونصل جنرل مصطفیٰ سارینچ سے ملاقات کے بعد میڈیا کو بتایا کہ انقرہ حکومت نے غزہ کی پٹی کے تمام سرکاری اسپتالوں میں استعمال ہونے والے ایندھن کے واجبات کی ادائیگی کے لیے 15 لاکھ ڈالر کی رقم ادا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ڈاکٹر عواد نے بتایا کہ ہمیں ترک حکومت کی طرف سے امدادی رقم کی جلد ادائیگی کے لیے مطلع کیا گیاہے اور بتایا گیا ہے کہ ڈیڑھ ملین ڈالر کی رقم غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں ایندھن کی ضروریات کی مد میں دی جائے گی۔