• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 5 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے انقرہ کے اسکولوں کا بڑا عطیہ

انقرہ کے طلبہ، اساتذہ اور والدین کی مشترکہ مہم، غزہ کے متاثرہ بچوں اور تباہ شدہ تعلیمی اداروں کی بحالی کے لیے ایک مضبوط پیغام۔

بدھ 05-11-2025
in عالمی خبریں, غزہ
0
غزہ کی تعمیرِ نو کیلئے انقرہ کے اسکولوں کا بڑا عطیہ
0
SHARES
0
VIEWS

انقرہ ۔ روزنامہ قدس ـ آنلائن خبر رساں ادارہ

ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ کے تعلیمی اداروں نے قابض اسرائیل کی جانب سے کی جانے والی تباہ کن نسل کش جنگ کے بعد غزہ کی تعمیرنو میں مدد کیلئے 10 کروڑ 14 لاکھ 70 ہزار ترک لیرا (تقریباً اڑھائی ملین امریکی ڈالر) جمع کیے ہیں۔

انقرہ کے گورنر واصب شاہین نے یہ رقم کی شکل میں چیک ترکیہ کی آفات و ہنگامی حالات سے نمٹنے والی اتھارٹی "آفاد” کے سربراہ علی حمزہ بہلوان کو پیش کیا۔ یہ عطیہ “ایک سکول، ہزار امیدیں – غزہ خیراتی بازار” نامی مہم کے تحت جمع کیا گیا جو دارالحکومت کے تعلیمی اداروں میں منعقد ہوئی۔

دورانِ تقریب آفاد کے ہیڈکوارٹر کے دورے کے موقع پر علی حمزہ بہلوان نے وزیر تعلیم یوسف تکین، اساتذہ اور والدین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ترکیہ کے عوام صدر رجب طیب ایردوآن کی قیادت میں غزہ کے مظلوم عوام کی انسانی امداد کے لیے اپنی کوششیں پوری قوت سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔

گورنر واصب شاہین نے وضاحت کی کہ خیراتی بازار کی سرگرمیوں کے دوران جمع کی جانے والی رقم، جس میں 1847 سرکاری اور نجی سکولوں نے حصہ لیا جن میں سے 335 نجی ادارے تھے، آفاد کے حوالے کر دی گئی ہے تاکہ یہ امداد براہ راست غزہ کے متاثرہ اہلِ وطن تک پہنچائی جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ "ہم نے یہ رقم آفاد کے سربراہ کے حوالے کر دی ہے، جو اسے ہمارے بھائیوں اور بچوں تک غزہ میں پہنچانے کی ذمہ داری سنبھالے گی۔”

غزہ کے سرکاری میڈیا آفس کے مطابق قابض اسرائیل کی جانب سے دو سال سے جاری اجتماعی قتل عام اور نسل کشی کے نتیجے میں 24 لاکھ کی آبادی میں سے تقریباً 20 لاکھ فلسطینی اپنے گھروں سے بے دخل ہو چکے ہیں۔ اب بھی 2 لاکھ 88 ہزار خاندان بے گھر ہیں اور ان کے مکانات مکمل طور پر تباہ کر دیے گئے ہیں، جب کہ یہ متاثرین انتہائی تنگ اور پسماندہ علاقوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جہاں زندگی کی بنیادی ضروریات کا شدید فقدان ہے۔

رپورٹ کے مطابق قابض اسرائیل اب بھی جنگ بندی کے معاہدے کے پہلے مرحلے کے تحت غزہ کی پچاس فیصد سے زائد زمین پر قابض ہے۔ یاد رہے کہ 10 اکتوبر کو حماس اور قابض اسرائیل کے درمیان ہونے والے جنگ بندی معاہدے نے اس خونریز جنگ کا خاتمہ کیا جو 8 اکتوبر سنہ2023ء کو شروع ہوئی تھی۔ اس ظالمانہ جنگ میں 68 ہزار 865 فلسطینی شہید اور 1 لاکھ 70 ہزار 670 زخمی ہوئے جن میں اکثریت خواتین اور بچوں کی تھی۔

Tags: Free PalestineGaza under attackHuman rights violationIsraeli aggressionWar crimes in Gazaاسرائیلی قبضہعالمی یکجہتیغزہ میں نسل کشیفلسطینی مزاحمتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.