• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

غزہ جنگ میں ہزیمت، معاملہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں زیربحث!

پیر 09-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1287
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیل میں سیاسی سطح پر یہ تازہ بھونچال حال ہی میں اسٹیٹ کنٹرول کی اس رپورٹ کے افشاء کے بعد پیدا ہوا جس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو اور وزیردفاع موشے یعلون نے سنہ 2014ء کے موسم گرما میں غزہ کی پٹی پر مسلط کردہ جنگ میں ہونے والے نقصان کے بارے میں قوم کو آگاہ نہیں کیا بلکہ جنگ میں فوجیوں کی ہلاکتوں کے بارے میں معلومات کو کابینہ اور کنیسٹ سے بھی چھپایا گیا تھا۔

عبرانی زبان میں شائع ہونے والے کثیرالاشاعت روزنامہ ’’یدیعوت احرونوت‘‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ پارلیمنٹ کے اسپیکر نے اسٹیٹ کنٹرولر کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے بعد پارلیمنٹ کا ہنگامی اجلاس طلب کرتے ہوئے تمام ارکان کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ اخباری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسپیکرکی رولنگ کے بعد کنیسٹ کے 53 ارکان نے ایک پیٹیشن پر بھی دستخط کیے ہیں جس میں غزہ جنگ میں ناکامی کا معاملہ پارلیمنٹ میں زیربحث لانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ اجلاس کب بلایا جائے گا اس حوالے تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل کے اسٹیٹ کنٹرولر نے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ سنہ 2014ء کے دوران فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر فلسطینی مزاحمت کاروں کے ہاتھوں فوج کو بھاری جانی اور مالی نقصان ہوا تھا۔ اس کے بارے میں فوج کے علاوہ وزیراعظم اور وزیردفاع کو بھی علم تھا مگر انہوں نے کابینہ کو اس نقصان کی بابت کسی قسم کی تفصیلات مہیا نہیں کیں بلکہ ’سب اچھا ہے‘کی رپورٹ دیتے رہے ہیں۔ رپورٹ کے منظرعام پر آنے کے بعد وزیراعظم اور ان کے چہتےوزیردفاع موشے یعلون پر سیاسی اور عوامی حلقوں میں کڑی تنقید کی جا رہی ہے۔

بائیں بازو کی سیاسی جماعت میرٹز کے سربراہ ایلن گیلون کا کہنا ہے کہ اسٹیٹ کنٹرولرکی رپورٹ کے سامنے آنے کے بعد وزیراعظم اور ان کے حامیوں کی غزہ جنگ سے متعلق ناکامی کھل کرسامنے آ گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اس رپورٹ نےیہ ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیل سنجیدہ سیاست دانوں کے بجائے طربیہ لوگوں اور کومیڈین کے ہاتھ میں آ چکا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineغزہ جنگ میں ہزیمت، معاملہ اسرائیلی پارلیمنٹ میں زیربحث!
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.