اسرائیل کے بڑے ہوٹلوں کی ایک یونین کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اسرائیل کی آٹھ روز تک جاری رہنے والی غزہ پربمباری کی وجہ سے صہیونی ہوٹلزکو پانچ لاکھ ڈالرز کا نقصان ہوا ہے۔ یونین نے بتایا کہ ہوٹلوں کو پہنچنے والا نقصان 518 ملین ڈالرز تک جا پہنچا ہے۔
دوسری جانب یونین کے سربراہ عامی فدر مان کا کہنا ہے کہ اسرائیل کے اندر سیاحت کے شعبے کو بحال کرنے کے لیے ھنگامی اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ اسرائیلی اقتصادی جریدے ”ذی مارکر” کے مطابق فلسطینی مجاہدین کے آپریشن ”کنکریوں کے پتھر” سے اسرائیل میں سیاحت کے شعبے کو بڑا نقصان پہنچا ہے۔ جنگ سے قبل اسرائیل آنے کے طے کر چکنے والے بیس فیصد سیاحوں نے اپنے اسرائیل کے دورے منسوخ کردیے۔
اسرائیلی وزارت سیاحت نے اس شعبے کو لاحق ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے فی الفور ٹھوس اقداما ت اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔
بشکریہ: مرکز اطلاعات فلسطین