فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر بیت اللحم میں "قبہ راحیل” کے مقام پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے پھینکے گئے ایک دستی بم کے حملے میں ایک یہودی فوجی شدید زخمی ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق اسرائیلی ذرائع ابلاغ نے اپنی رپورٹس میں بتایا ہے کہ اسرائیلی فوجی معمول کے گشت میں مصروف تھے کہ اس دوران ان پر ایک دیسی ساختہ دستی بم پھینکا گیا جس کے پھٹنے سے ایک فوجی زخمی ہوگیا۔خیال رہے "قبہ الراحیل” بیت اللحم میں ایک مقدس مذہبی مقام ہے۔ (راحیل) جلیل القدر پیغمبر حضرت یوسف علیہ السلام کی والدہ ماجدہ کا نام تھااور انہی کےنام سے وہاں ایک حجرہ بنایا گیا جسے "قبہ راحیل” کا نام دیا گیا۔ قبہ راحیل بیت المقدس، الخلیل اور بیت اللحم کو ملانے والی شاہراہ پرواقع ہے۔
دستی بم حملے کے بعد اسرائیلی فوج نے علاقے کو گھیرے میں لے کرسرچ آپریشن شروع کر دیا تاہم کسی شخص کی گرفتاری کی تصدیق نہیں ہوسکی۔