• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 8 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عمرالنایف کے قتل کی تحقیقات کے لیے غیرجانب دارکمیشن کےقیام کا مطالبہ

اتوار 13-03-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala0639
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) گذشتہ دنوں بلغاریہ میں فلسطینی سفارت خانے کے باہرنامعلوم افراد کےحملے میں مارے جانے والے فلسطینی رہنما عمرالنایف کے اہل خانہ نے فلسطینی اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ النایف کے قتل کی تحقیقات کے لیے پیشہ ورماہرین پرمشتمل ایک غیرجانب دار کمیشن مقرر کرے جو النایف کے قاتلوں کا پتا چلا کرانہیں کٹہرے میں لانے کی ذمہ داری پوری کرسکے۔

رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہرجنین میں گذشتہ شہید النایف کی یاد میں ایک تعزیتی کیمپ لگایا گیا۔ اس موقع پر شہید فلسطینی لیڈر عمرالنایف کے بھائی محمد النایف نے مطالبہ کیا کہ فلسطینی اتھارٹی عمرالنایف کے قتل کی تحقیقات کے لیے غیرجانب دار کمیشن کا تقرر کرے۔ انہوں نے کہا کہ ابتدائی تحقیقاتی کمیشن نے ایک ہفتہ پیشتر سفارش کی تھی کہ النایف کے قتل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ اختیاراتی تحقیقاتی کمیشن قائم کیا جائے مگرہم ابھی تک اس کمیشن کے قیام کے لیے منتظر ہیں۔ فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے اس حوالے سے کچھ نہیں کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق جنین میں عمرالنایف شہید کے یاد میں منعقدہ تعزیتی تقریب میں مقامی شہریوں اور مختلف سیاسی وسماجی اور مذہبی جماعتوں کے نمائندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر شہید کے دیگراہل خانہ نے بھی فلسطینی اتھارٹی پرزور دیا کہ وہ النایف کے قاتلوں کو جلد از جلد بے نقاب کرتے ہوئےانہیں قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے اقدامات کرے اور النایف کے خاندان کو انصاف فراہم کرے۔

خیال رہے کہ محمد عمرالنایف کو گذشتہ ماہ بلغاریہ میں فلسطینی سفارت خانے کے باہر قتل کردیا گیا تھا۔ ان کا تعلق فلسطینی تنظیم عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے ساتھ تھا اوروہ کئی سال سے بلغاریہ میں خود ساختہ جلا وطنی کی زندگی بسرکررہے تھے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineعمرالنایف کے قتل کی تحقیقات کے لیے غیرجانب دارکمیشن کےقیام کا مطالبہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.