(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) ہزار وں عرب یہودی اپنے اثاثے واپس چاہتے ہیں جن پر عرب حکومتوں نے قبضہ کر لیا ہے، جیسے مصر، عراق، لیبیا، شام، الجزائر اور تیونس جیسے ممالک میں یہودیوں کے اثاثوں پر حکومت کے قبضے ہیں۔
اسرائیل کے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو کے مشیر برائے عرب یہودی تعلقات ایدی کوہن نے اسرائیل کے ٹی وی رشا ٹو ڈےسے گفتگو میں بتایا کہ عربوں کو مہاجریہودیوں کو معاوضہ دینا چاہئے۔
اسرائیل میں ایک خفیہ کمیٹی نے تیس سال پہلے ایک رپورٹ تیار کی ہے جس میں عرب ممالک میں یہودیوں کے اثاثوں کی تفصیلات ہیں یہ رپورٹ اسرائیلی حکومت کو دے دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق عرب ممالک میں ضبط کئے گئے یہودیوں کے اثاثے 200 ارب ڈالر سے زائد ہیں ۔نیتن یاہو کے مشیر نے میں کہا کہ دسیوں ہزار عرب یہودی اپنے اثاثے واپس چاہتے ہیں جن پر عرب حکومتوں نے قبضہ کر لیا ہے، جیسے مصر، عراق، لیبیا، شام، الجزائر اور تیونس جیسے ممالک میں یہودیوں کے اثاثوں پر حکومت کے قبضے ہیں۔
نیتن یاہو کے مشیر ایدی کوہن نے کہا کہ جمال عبد الناصر نے نہر سوئز جنگ کے دوران مصر کے یہودیوں کا 70 ارب ڈالر ہڑپ لیا، اسی طرح مصر نے 1967 کی جنگ میں یہودیوں کے اثاثوں پر قبضہ کر لیا، اسی طرح عراق اور الجزائر میں بھی ہوا۔