• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 13 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عباس ملیشیا اسرائیلی فوج کی لونڈی بن گئی، نہتے فلسطینیوں کی گرفتاریاں

بدھ 14-10-2015
in عالمی خبریں
0
Palestani Arrest
0
SHARES
1
VIEWS

فلسطینی اتھارٹی کے زیرانتظام سیکیورٹی اداروں کی جانب سے اسرائیل کی خوش نودی کے لیے نہتے فلسطینیوں کی سیاسی بنیادوں پر گرفتاریوں کا سلسلہ بدستورجاری ہے۔ عباس ملیشیا نے نہ صرف کئی فلسطینی سیاسی کارکنوں کو پابند سلاسل بنا رکھا ہے بلکہ مزید کئی فلسطینی بھی حراست میں لے لیے گئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق منگل کے روز عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے الخلیل شہر میں تلاشی کی کارروائی کے دوران سابق اسیر اور شہید مجدی ابووردہ کے بھائی محمود محمد ابو وردہ اور محمد احمد عوض کو حراست میں لینے کے بعد کسی نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ اسی شہر سے دو سیاسی کارکنوں کو سیاسی بنیادوں پر تفتیش کے لیے حراستی مرکز میں طلب کیا گیا ہے۔

مغربی کنارے کے شمالی شہر بیت لحم میں عباس ملیشیا کے اہلکاروں نے کینسر کے مریض اور سابق اسیر ایمن دعامسہ کوبھی خود کو حکام کے روبرو پیش کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

یاد رہے کہ ایمن دعامسہ فلسطینی اتھارٹی کی جیل میں پہلے بھی قید کاٹ چکے ہیں۔ کینسر جیسے جان لیوا مرض میں مبتلا ہونے کے باعث حال ہی میں ان کی سرجری کی گئی ہے۔ اسپتال سے گھر منتقل ہوئے ابھی چند دن ہی گذرے ہیں کہ عباس ملیشیا نے انہیں خود کو حکام کے حوالے کرنے کا نوٹس جاری کیا ہے۔

بیت لحم سے تعلق رکھنے والے نوجوان عبدالرحمان حسان کو بھی تفتیشی مرکز میں طلب کیا گیا ہے۔

سلفیت میں عباس ملیشیا کی تلاشی کی کارروائی میں براء فتاش نامی شہری کو حراست میں لے لیا۔ فتاش اپنے گھر سے دور ایک جگہ محنت مزدوری کررہا تھا کہ عباس ملیشیا کے غنڈوں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا اور بعد ازاں اٹھا کر حراستی مرکز لے جایا گیا ہے۔ وہ پہلے بھی عباس ملیشیا کی جیل میں تشدد کا نشانہ بن چکا ہے۔

طولکرم سے تعلق رکھنے والے اسلامی تحریک مزاحمت "حماس” کے رہ نما ایاد ناصر بدستور 116 دن سے عباس ملیشیا کی حراست میں ہیں۔ انہیں عدالتی حکومت کی خلاف ورزی کرتےہوئے پابند سلاسل رکھا گیا ہے۔ فلسطینی عدالت ایاد ناصر کی رہائی کا حکم دے چکی ہے۔

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.