• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

عالمی برادری اسرائیل کو فلسطینیوں کی مکانات مسماری سے روکے:انسانی حقوق گروپ

بدھ 28-10-2015
in عالمی خبریں
0
Human Right 1
0
SHARES
0
VIEWS

انسانی حقوق کی ایک بین الاقوامی تنظیم نے عالمی برادری سے اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا غیر قانونی اور ظالمانہ سلسلہ بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل بے قصور فلسطینیوں کے مکانات بھی انتقامی کارروائیوں کےتحت مسمار کیے جا رہا ہے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں فلسطینی خاندان براہ راست یا بالواسطہ طورپر متاثر ہوچکے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق انسانی حقوق گروپ”عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن” کے لندن میں قائم صدر دفتر سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل دنیا کا واحد ملک ہے جو معصوم اور بے گناہ فلسطینیوں کو انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بناتے ہوئے ان کے مکانات تک مسمار کرکے بچوں اور خواتین کو بے گھر کررہا ہے۔ نہتے فلسطینیوں کے قتل عام کے ساتھ ساتھ بے گناہ شہریوں کے مکانات مسمار کرنا بھی عالمی قوانین کی رو سے سنگین جرم ہے۔

بیان میں عالمی برادری اور انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں سے پرزور مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسرائیل پر فلسطینیوں کے مکانات مسماری روکنے کے لیے بھرپور دبائو ڈالیں تاکہ معصوم شہریوں کو بے گھر کرنے کے ظالمانہ سلسلےکا خاتمہ کیا جاسکے۔

بیان میں فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے اسرائیلی مظالم پرعالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی کو بھی ناقابل قبول قرار دیتے ہوئے عالمی فیصلہ ساز اداروں سے فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانے اور ان کے خلاف جاری مظالم بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

بیان میں کہا گیاہے کہ فلسطین میں رواں ماہ کے دوران شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کی آڑ میں فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کا سلسلہ زور پکڑ گیا ہے۔ رواں ماہ میں اسرائیلی فوجیوں نے بیت المقدس اور غرب اردن میں فلسطینیوں کے 5 مکانات مسمار کیے۔ مکانات مسماری کی وجہ سے 16 بچوں سمیت 28 فلسطینی بے گھر ہوئے۔ بے گھر ہونے والے فلسطینیوں کے پاس سرچھپانے کے لیے کوئی ٹھکانہ نہیں ہے۔

اس کے علاوہ اسرائیلی حکومت کی جانب سے فلسطینی شہریوں کے مزید 14 مکانات مسمار کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں 54 بچوں سمیت 86 افراد رہائش پذیر ہیں اور ان کے بے گھر ہونے کا اندیشہ ہے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ [اکتوبر] میں اسرائیلی فوجیوں نے مزاحمتی کارروائیاں کرنے والے متعدد فلسطینی نوجوان کو شہید کرنے کے بعد ان کے مکانات کو مسمار کرنے اور شہداء کے اہل خانہ کو بے گھر کرنے کا ظالمانہ سلسلہ شروع کر دیا تھا۔

Tags: israelipalestineThird Intifadaعالمی برادری اسرائیل کو فلسطینیوں کی مکانات مسماری سے روکے:انسانی حقوق گروپ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.