• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 6 نومبر 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

طلباء کے وفد کا دورہ اسرائیل، اردنی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر

جمعہ 06-05-2016
in عالمی خبریں
0
0Pala1251
0
SHARES
0
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اردن کے طلباء کے ایک وفد کے حال ہی میں کیے گئے دورہ اسرائیل پر اردنی عوامی اور سیاسی حلقوں میں سخت غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فلسطین نیوز کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اردن کے طلباء کے حالیہ دورہ اسرائیل پر فلسطینی اور اردنی عوام میں سخت غم وغصہ پایا جا رہا ہے۔ اردنی اخبارات نے بھی طلباء کے دورہ اسرائیل پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے عوامی جذبات کے منافی قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اردنی طلباء کو اسرائیل لے جانے میں صہیونی لابی ملوث ہے۔ اردن میں صہیونی لابی کے ترجمان ’’اسرائیل اسٹڈی سینٹر‘‘ کی جانب سے طلباء اور دیگر وفود کو اسرائیل لے جانے کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ یہ ادارہ اردن اور اسرائیل کے درمیان سفارتی اور عوامی سطح پر تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے کوشاں ہے مگر اردنی عوام اسرائیل کے ساتھ راہ و رسم بڑھانے کے خواہاں ہرگز نہیں ہیں۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اردن کے طلباء کے ایک وفد نے اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، مقبوضہ بیت المقدس اور وادی اردن کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عیدان ٹیکنالوجی اینڈ ریسرچ سینٹر کے علاوہ دونوں ملکوں کے اشتراک سے چلنے والے مشترکہ تعلیمی منصوبوں کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر اردنی طلباء کو اسرائیلی ماہرین کی جانب سے بریفنگ دی گئی۔

طلباء کے وفد کے دورہ اسرائیل کے خلاف اردن کے مختلف شہروں میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں، عوامی انجمنوں اور سماجی تنظیموں نے احتجاجی مظاہرے کیے جن میں ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کے صہیونی ریاست کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineطلباء کے وفد کا دورہ اسرائیل، اردنی عوام میں شدید غم وغصے کی لہر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.