منگل کو بیت المقدس اور تل ابیب کے شمالی علاقے میں فلسطینی مجاہدین کی شہادت پسندانہ کارروائیوں میں متعدد صیہونیوں کے ہلاک اور زخمی ہوجانے کے بعد صیہونی وزیراعظم نتنیاہو نے سیکورٹی سے متعلق کابینہ کا ہنگامی اجلاس تشکیل دیا- بتایا جاتاہے کہ منگل کو چار شہادت پسندانہ کارروائیوں میں جو فلسطینی مجاہدین کی طرف سے انفرادی طورپر الگ الگ انجام دی گئیں کم سے کم دو صیہونی ہلاک اور بیس سے زائد زخمی ہوئے جن میں بعض کی حالت نازک ہے
دوسری جانب صیہونی حکومت کے ایک وزیرنے مقبوضہ علاقوں میں لڑائیوں کا دائرہ مزید پھیلنے کے خوف سے فلسطینیوں کے محلوں کا محاصرہ کرلئے جانے کی تجویز پیش کی ہے
صیہونی حکومت کے سلامتی کے امور کے وزیرگلعاد اردان نے کہا ہے کہ حکومت بیت المقدس میں فلسطینیوں کے محلوں کا مکمل محاصرہ کرلئے جانے پر غور کررہی ہے