(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) صیہونی جنگی طیاروں نے گزشتہ روزشام کے دار الحکومت دمشق کے ہوائی اڈاے پرمتعدد بم گرائے جس کے نتیجےمیں تین شامی فوجی شہید ہوگئے۔
شام کے سرکاری خبر رساں ادارے ‘سانا’ کے مطابق دشمن صیہونی ملک اسرائیل کے جنگی طیاروں نے شام کے دار الحکومت دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈاےپر مقامی وقت کے مطابق صبح تین بج کر 11 منٹ پر اچانک بمباری کی جس کے نتیجے میں کم سے کم 3 شامی فوجی اہلکار شہید ہوگئے ۔
بیان میںمزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی طیارے وادی گولان کی طرف سے شام کی فضائی حدود میں داخل ہوئے جہاں شامی فضائیہ نے ان پر جوابی فائرنگ بھی کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بھی اسرائیل کے لڑاکا اور ڈورن طیارے شام میں مختلف مقامات پر بمباری کرتے رہتے ہیں اور گزشتہ ماہ اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے اہم کمانڈر کو شہید کیا گیا تھا جس پر اسرائیل نے حزب اللہ سے معذرت بھی کی تھی ۔