بیروت (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) لبنان کی پولیس نے یونیورسٹی کے ایک طالب علم کو اسرائیلی فوج کے ترجمان افیخائی ادرعی کے ساتھ ’’فیس بک‘‘ کےذریعے رابطہ کرنے کی کوشش پر حراست میں لیا ہے۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق لبنانی اخبار ’’الاخبار‘‘ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ لبنانی پولیس نے اسماعیل مصطفیٰ نامی ایک نوجوان کو حراست میں لیا ہے جو لبنانی ڈرامہ نگار زیاد عیتانی سے متاثر ہے۔ زیاد عیتانی بھی اسرائیل کےلیے جاسوسی کے الزامات کا سامنا کرچکے ہیں۔
مصطفیٰ کو لبنان کی ایک فوجی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نے اس نے عورتوں اور پیسے کے لیے یہ سب کچھ کیا مگر اسرائیلی فوجی ترجمان نے اس کے رابطے پرکوئی جواب نہیں دیا۔
اس نے بتایا کہ وہ فیس بک پر اسرائیلی فوجی ترجمان کے دوستوں کو تلاش کرتا رہا ہے۔ اس دوران اسےفوجی لباس میں ایک لڑکی کا پیج ملا۔ اس نے اس کی مزید تصاویر تلاش کی جس میں وہ پیراکی کے لباس میں بھی دیکھی جاسکتی ہے۔ اس نے اسرائیلی لڑکی کو پیغام بھیجا اور سیکیورٹی معلومات کی فراہمی کی پیشکش کی مگر اس کی طرف سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔