قدس نیوز نے صیہونی ٹی وی کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ صیہونی ملازمین فلسطینیوں کی کارروائیوں سے اس قدر خوف و وحشت میں مبتلا ہیں کہ گھر سے نہیں نکلنا چاہتے ہیں۔ صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی یہ کارروائیاں تیس برسوں میں سب سے زیادہ شدید ہیں۔
ادھر الاقصی ٹی وی نے رپورٹ دی ہےکہ صیہونی پولیس نے تل ابیب میں ایک مشکوک گاڑی کی وجہ سے اس شہر کی سڑکیں بند کردی ہیں۔ مقبوضہ فلسطین میں صیہونیوں کے خلاف فلسطینیوں کی کارروائیوں کی بنا پر صیہونی آباد کار نفسیاتی بیماریوں کاشکارہوگئے ہیں۔غرب اردن اور بیت المقدس میں صیہونی آبادکاروں کے حملوں میں پینتیس فلسطینی شہید اور سات صیہونی ہلاک ہوئے ہیں۔ صیہونیوں کے حملے بدستور جاری ہیں جن کے نتیجے میں تحریک انتفاضہ شروع ہوچکی ہے۔