(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق مقبوضہ فلسطین کی غاصب صیہونی حکومت نے انتفاضۂ قدس کو کنٹرول کرنے کے لئے مختلف علاقوں میں صیہونی آبادکاروں کے درمیان دو لاکھ سے زائد ہتھیار تقسیم کئے ہیں۔ دریں اثنا مقبوضہ فلسطین کی صیہونی پارلیمنٹ میں لیکوڈ پارٹی کے ایک رکن امیر اوہانا نے تل ابیب میں فلسطینیوں کی دوسری مزاحمتی کارروائی پر ردعمل دکھاتے ہوئے تمام صیہونیوں کو ہتھیاروں سے مسلح کئے جانے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔
صیہونیوں کی جانب سے اس قسم کا غیر انسانی اقدام، ایسی حالت میں عمل میں لایا جا رہا ہے کہ صیہونی فوجی، اکتوبر دو ہزار پندرہ میں انتفاضۂ قدس کے آغاز سے لے کر اب تک مختلف علاقوں میں ایک سو پینتالیس فلسطینیوں کو شہید اور ہزاروں دیگر کو زخمی کر چکے ہیں جبکہ ان فوجیوں نے فلسطینیوں کی ایک بڑی تعداد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔