• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 12 اگست 2026
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

صہیونی ریاست کی ہٹ دھرمی، سویڈش وفد کو فلسطین داخلے سے روک دیا گیا

جمعہ 15-01-2016
in عالمی خبریں
0
Sweden-flag
0
SHARES
2
VIEWS

(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) اسرائیلی حکومت کےہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سویڈن کے اعلیٰ اختیاراتی وفد کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت دینے سے انکار کردیا۔ صہیونی وزارت خارجہ کی جانب سے یہ اقدام سویڈن کے وزیرخارجہ کے اس بیان کے رد عمل میں کیا گیا جس میں انہوں نے اسرائیل پر فلسطینیوں کے ماورائے قتل کا الزام عائد کیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیل کی نایب وزیرخارجہ زیپی حوٹوبلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ان کے ملک کی یہ پالیسی ہے کہ ایسے کسی بھی ملک کے وفد کو فلسطینی علاقوں میں داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی جو اسرائیل پر بلا جواز الزام عائد کرتے ہوئے تنازعات کو ہوا دے رہا ہو۔ سویڈن کےوزیرخارجہ نے حال ہی میں فلسطینیں کی حمایت کرتے ہوئے اسرائیل پر کڑی تنقید کی تھی اور کہا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ماورائے آئین قتل کررہا ہے۔ سویڈش وزیرخارجہ کا یہ بیان قابل قبول نہیں ہے۔ اسی بیان کے رد عمل میں ہم نے سویڈش وفد کے لیے اپنے ملک اور فلسطین میں داخلے کے دروازے بند کردیے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سویڈن کے متعدد سیاسی رہنما اور سفارت کار مقبوضہ فلسطین اور اسرائیل کا دورہ کرنا چاہتے تھے مگر صہیونی حکام نے تل ابیب میں قائم سویڈن کے سفارت خانے کو مطلع کردیا تھا کہ حکومت ان کے کسی بھی عہدیدار کو اسرائیل یا فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دے سکتا۔

خیال رہے کہ ایک ماہ قبل سویڈن کے وزیرخارجہ نے تحریک انتفاضہ کے دوران اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کے قتل کی تحقیقات کا مطالبہ کیا تھا۔ انہوں نے بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیلی گولیوں کا نشانہ بنتے ہوئے شہادت کا رتبہ پانے والوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اور تھا کہا تھا کہ اسرائیل فلسطینیوں کو ماورائے عالت قتل کررہا ہے۔

Tags: israelipalestineThirdIntifadaUnitedForPalestineصہیونی ریاست کی ہٹ دھرمی، سویڈش وفد کو فلسطین داخلے سے روک دیا گیا
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.