(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی نے صیہونی فوج کے ہاتھوں فلسطینی بچے کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے اس کو سنگین جرام قراد دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی برائے مشرق وسطیٰ نیکولائے میلاڈینوف نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹرپر اپنے پیغام میں جمعہ کے روز صیہونی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں 13 سالہ فلسطینی بچے کی شہادت کے واقع کی مذمت کی ہے اور اس کو سنگین جرم قرار دیتے ہوئے فوری اور آزادانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے ، انھوں نے کہا کہ علی ایمن نصر ابو علیا کا قاتل ناقابل قبول اور قابل مذمت اقدام ہے دنیا کو بتایا جائے کہ یہ واقعہ کیوں پیش آیا اور اسرائیلیوں نے ایک بے گناہ اور معصوم بچے کا قتل کیوں کر کیا ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ عالمی قوانین کے تحت بچوں کو جنگ میں بھی تحفظ کی ضمانت دی گئی ہے اور اُنہیں تشدد سے بچانے کے احکامات دیے گیے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے جمعہ کی شام کو ایک 13 سالہ فلسطینی بچے علی ابو علیا کو رام اللہ میں ایک ریلی میں شرکت کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا تھا۔