مقبوضہ فلسطین سے موصولہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ بیت المقدس کے شمالی حصے میں واقع کیمپ شعفاط میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرائیلی کے متعدد فوجی مراکز پر کم سے کم چالیس پیٹرول بموں [موٹوو] سے حملہ کیا۔
رپورٹ کے نمائندے نے عینی شاہدین کے حوالے بتایا کہ ابراہیم عکاری شہید بریگیڈ نے شعفاط کیمپ کے ناکہ اور راس خمیس گیٹ پر حملہ کیا۔ اسی دوران انہوں نے سجات کے علاقے میں قائم زئیف یہودی بستی پر چالیس پیٹرول بم پھینکے۔اس کارروائی کے بعد صہیونی آبادکاروں نے کیمپ کی جانب اپنے خودکار آتشین اسلحہ کا منہ کھول دیا جس کا عینی شاہدین کے بقول فلسطینی مسلح افراد نے بھرپور جواب دیا۔
القدس انتفاضہ کے آغاز سے ہی شعفاط کیمپ فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپوں کا مرکزی نکتہ چلا آ رہا ہے۔ اس علاقے میں فلسطینی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان کئی بار مسلح کارروائیاں ہوئیں۔