(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) رپورٹ کے مطابق صیہونی وزیر اعظم نتن یاہو نے ڈیووس میں اقتصادی فورم کے اجلاس میں دعوی کیا کہ سعودی عرب اور علاقے کے بعض دوسرے عرب ممالک داعش اور ایران کے خطرے کے باعث اسرائیل کو خطرہ نہیں بلکہ اپنا اتحادی سمجھتے ہیں-
صیہونی وزیر اعظم نے اشارے کنائے میں ہزاروں دہشت گردوں اور شامی مخالفین کو پناہ دینے کا بھی اعتراف کیا اور کہا کہ اسرائیل ان کی ہرطرح سے حمایت کرتا ہے-نتن یاھو نے کہا کہ اسرائیل، شام کے ہزاروں پناہ گزینوں کا میزبان ہے اور ہم ان کی دیکھ بھال اور ان کے زخمیوں کا علاج کر رہے ہیں-
شام میں داعش کی دہشت گردانہ کارروائیاں شروع ہونے کے بعد سے صیہونی حکومت نے ان کے لئے اپنی سرحدیں کھول دی ہیں اور زخمی دہشت گردوں کا علاج کر رہی ہے۔
