• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

دیوار براق کی مرمت کا صیہونی اقدام مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت ہے: اردن

ہفتہ 19-01-2019
in عالمی خبریں
0
دیوار براق کی مرمت کا صیہونی  اقدام مسجد اقصیٰ کے امور میں مداخلت ہے: اردن
0
SHARES
0
VIEWS

عمان (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اردن نے اسرائیل کی طرف سے مسجد اقصیٰ کی مغربی دیوار جسے دیوار براق بھی کہا جاتا ہے کی مرمت کے اعلان کو اشتعال انگیز، قبلہ اوّل کےامور میں مداخلت اور مسلمانوں کے مذہبی جذبات کو مشتعل کرنے کی سازش قرار دیا ہے۔

روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسرائیلی حکومت کا مسجد اقصیٰ کی دیوار براق کی مرمت کی آڑ میں قبلہ اوّل کے امور میں مداخلت کسی صورت میں قبول نہیں۔

اردنی وزارت خارجہ کے ترجمان سفیان القضاۃ نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام نے قبلہ اوّل کے مقام براق میں لکڑی کے ستون نصب کرنے اور دھاتی ڈھانچے کھڑے کر کے وہاں پر مداخلت کی کوشش کی ہے۔ ہم قبلہ اوّل کے اہم مقام پر اسرائیلی ریاست کی مداخلت کو مسترد کرتے ہوئے اسے مسلمانوں کے پہلے قبلہ کے امور میں مداخلت اور مذہبی اشتعال انگیزی پھیلانے کی مذموم حرکت قرار دیتے ہیں۔

اردنی حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ قبلہ اوّل 144 دونم پر پھیلا وقف اسلامی مقام ہے جس کے کسی بھی جزو میں صیہونیوں کو مداخلت کا حق نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو قبلہ اوّل کے حوالے سے طے شدہ اصولوں کا ہر صورت میں احترام یقینی بنانا ہوگا۔

خیال رہے کہ حال ہی میں اسرائیل نے قبلہ اوّل کے مقام براق میں مرمت کی آڑ میں مداخلت شروع کی ہے جس پر فلسطینی عوام، مذہبی حلقوں اور عالم اسلام کی طرف سے شدید غم وغصے کی فضاء پائی جا رہی ہے۔

Tags: اردناسرائیلاشتعال انگیزیدیوار براقعالم اسلامغصےقبلہ اوّلمداخلتمسجد اقصیٰ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.