• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعہ 9 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home عالمی خبریں

خنجر کے وار سے زخمی اسرائیلی فوجی ہلاک

منگل 11-11-2014
in عالمی خبریں
0
plf soldierdied
0
SHARES
0
VIEWS

فلسطین کے مقبوضہ شہر تل الربیع میں گذشتہ روز ایک فلسطینی نوجوان کے خںجر کے وار سے زخمی ہونے والا اسرائیلی فوجی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے اسپتال میں دم توڑ گیا۔

اسرائیلی اخبار ’’یدیعوت احروت‘‘ نے تل ابیب کے طبی ذرائع کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 20 سالہ المنگ چیلونی کو مغربی کنارے کی مودبعین کالونی میں گذشتہ روز ایک فلسطینی نوجوان نے خنجر سے حملہ کرکے زخمی کردیا تھا۔ اسے فوری طر پر علاج کے لیے وسطی اسرائیل کے ھاشومیر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جاںبر نہ ہوسکا اور ہلاک ہوگیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آور کا تعلق مغربی کنارے کے شہر نابلس سے ہے اور اسے حراست میں لے لیا ہے۔ اخباری رپورٹ کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوجیوں پر تین پرتشدد حملے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک حملے میں ایک  اسرائیلی فوجی شدید زخمی ہوا اور بعد ازاں ہلاک ہوگیا۔ ایک دوسرے واقعے میں جنوبی مغربی کنارے میں ایک شخص نے تین اسرائیلیوں پر خنجر سے حملہ کیا۔ صہیونی فوج کی فائرنگ سے حملہ آور شہید ہوگا۔ اسی طرح کے ایک اور واقعے میں ایک 14 سالہ صہیونی لڑکی ہلاک ہوگئی۔

اسرائیلی پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بئرسبع شہر سے ایک نامعلوم شخص کو حراست میں لیا ہے جس نے ایک  اسرائیلی لڑکی کو پارکنگ اسٹینڈ پر کھڑے کار سے کچلنے کی کوشش کی تھی تاہم وہ اس میں ناکام رہا تھا۔

خیال ہے کہ بیت المقدس اور فلسطین کے دوسرے شہروں میں اس طرح کے واقعات پچھلے جولائی کے بعد سے مسلسل جاری ہیں۔ جولائی میں یہودی دہشت گردوں نے ایک 17سالہ فلسطینی نوجوان محمد ابو خضیر کو اغواء کے بعد نہایت بے دردی سے شہید کردیا تھا، جس کے بعد یہودیوں ‌پر حملے بھی تیز ہوگئے ہیں۔ حالیہ دنوں میں کشیدگی کی لہر میں مزید شدت دیکھی جا رہی ہے۔

 

بشکریہ:مرکزاطلاعات فلسطین

ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.