صنعاء (روز نامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے زیراہتمام یمن کےدارالحکومت صنعاء میں قبلہ اوّل کے سابق امام و خطیب الشیخ محمد صیام کی وفات پر تعزیتی کیمپ لگایا گیا جس میں مقامی شہریوں اوراہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور فوت ہونے والے ممتاز فلسطینی عالم دین ڈاکٹر محمد صیام کی خدمات کو سراہا۔
روز نامہ قدس کو موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق الشیخ ڈاکٹر محمد صیام کی یاد میں تعزیتی تقریب کااہتمام صنعاء میں زیتون فاؤنڈیشن کے ہیڈ کواٹر میں کیا گیا۔
تعزیتی کیمپ میں حماس کے یمن میں مندوب معاذ ابو شمالہ اور دیگر معززین علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
الشیخ صیام کی خدمات خراج عقیدت پیش کرنے والوں میں یمن میں فلسطین کے قائم مقا سفیر جلال البزور اور دیگر سفارتی عملے نے شرکت کی۔
خیال رہے کہ الشیخ محمد صیام دو روز قبل سوڈان میں انتقال کرگئے تھے۔ انہیں 30 سال قبل اسرائیل نے فلسطین سے بے دخل کردیا تھا جس کے بعد وہ مختلف عرب ممالک میں قیام پذیر رہے۔