(روزنامہ قدس ۔آن لائن خبر رساں ادارہ) روس کے نائب وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ روس حماس اور فتح کے درمیان مصالحتی کوششیںجاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے۔
روس کے نائب وزیر خارجہ میخائیل بوگدانوف نے گذشتہ روز جمہوری محاذ برائے آزادی فلسطین کے سیکرٹری جنرل قیس عبدالکیرم سے ٹیلیفون پر بات چیت کرتےہوئے کہا ہے کہ روس نے ماضی میں بھی فلسطینی قوتوں میں صلح اور مفاہمت کا عمل آگے بڑھانے میں مدد کی ہے اور اب بھی دونوں فریقین کے درمیان مصالحت کیلئے جلد فلسطینی دھڑوں کو ماسکو کے دورے کی دعوت دی جائے گی۔
دوسری جانب فلسطینی پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل بسام صالحی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ فلسطینی قوتوں میں مصالحت کے لیے ابھی تک روس کی طرف سے کوئی دعوت موصول نہیں ہوئی تاہم اس حوالے سے جلد پیشرفت کی توقع ہے۔